حسن علی: آئی پی پی پنجاب کی تنظیم سازی کا عمل جاری ، نئے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا ۔
صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری محمد شعیب صدیقی نے نئے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔
آئی پی پی کے سینئر رہنما چوہدری ظہیر الدین اور صدر مینارٹی ونگ پنجاب ہارون گل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی منظوری سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں صدر اور جنرل سیکرٹری کی تقرریاں کی گئی ۔
پاکپتن ڈسٹرکٹ کے صدر شفیق احمد ناصر ایڈووکیٹ جبکہ جنرل سیکرٹری میاں محمد اظہر نامزد کیے گئے ہیں۔ پاکپتن سٹی کے صدر محمد مستنصر کامران اور جنرل سیکرٹری سید حسن شاہ مقرر کیے گئے ۔ضلع ساہیوال میں صدر چوہدری وسیم حفیظ اور جنرل سیکرٹری ملک احمد لنگڑیال تقرر کیے گئے ہیں جبکہ سٹی ساہیوال کے صدر سعد حبیب بیگ اور جنرل سیکرٹری محسن حسن نامزد کیے گئے ہیں۔
مینارٹی ونگ پنجاب کے نئے عہدیداروں میں شہباز مغل جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر شہزاد بھٹی اور شعرون برکت کو سینئر نائب صدر کے عہدے پر نامزد کیا گیا ہے۔
صدر آئی پی پی پنجاب رانا نذیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری محمد شعیب صدیقی نے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور ان کی کامیابی کی خوشی کا اظہار کیا۔