ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خلیل الرحمان کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت

خلیل الرحمان کیس، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی جبکہ خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل زین علی قریشی اور مدثر چوہدری نے دلائل دیے۔

جج ارشد جاوید نے سماعت کرتے ہوئے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ ملزمہ آمنہ عروج نے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔