قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے سیکرٹری انفارمیشن احمد عزیز تارڑ کو اہم عہدے سے ہٹا کر غیر اہم عہدہ پر تعینات کر دیا ہے۔
احمد عزیز تارڑ سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے سیکرٹری طاہر خورشید کے دست راست رہے ہیں۔ احمد عزیز تارڑ پر محکمہ اینٹی کرپشن میں بدعنوانی کا مقدمہ بھی درج ہے۔ اینٹی کرپشن میں درج مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق احمد عزیز تارڑ پر الزام ہے کہ یہ فرح گوگی کو رشوت دلانے کا ذریعہ بنتے رہے ہیں۔ احمد عزیز تارڑ پی ٹی آئی حکومت کے دست راست ہونے کے باوجود سیکرٹری انفارمیشن تعینات رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب حکومت نے انہیں سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر غیر اہم عہدے پر لگا دیا ہے۔