وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں 2 میگا پراجیکٹس کا افتتاح کردیا

4 Sep, 2024 | 12:02 PM

راو دلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 2میگاپراجیکٹس کاافتتاح کردیا،ایم پی اےسمیع اللہ خان اورغزالی بٹ بھی ہمراہ تھے۔

تفصیلات کےمطابق کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈپیکج ٹواورراوی برج توسیعی منصوبے کا آغازکردیاگیا، کنٹرولڈ ایکسس پراجیکٹ کےاہم داخلی وخارجی راستے پربابو صابو انٹرچینج کی ری ماڈلنگ بھی مکمل کرلی گئی،وزیراعلیٰ نےاطراف کی آبادیوں کی سہولت کے پیش نظر بند روڈ سروس لین کی مزید توسیع کاحکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے بند روڈ پراجیکٹ پر شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا،مریم نوازنےبندروڈکوریڈور اورراوی برج کا دورہ بھی کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سروس روڈ کا بھی جائزہ لیا۔
نیازی انٹرچینج تا سگیاں اور سگیاں تا بابو صابو انٹرچینج پراجیکٹ پر تعمیرات مکمل کی گئی،7.5کلو میٹر پر محیط کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پر سروس لائن روڈ بھی کھول دی گئی۔
ڈی جی ایل ڈی اےطاہرفاروق اورچیف انجینئراسرارسعید نےپراجیکٹس پر بریفنگ دی، بریفنگ میں کہا گیا سروس روڈکی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈرین کی مرمت و بحالی کا بھی کام کیا گیا ،بند روڈ سروس روڈ پر 5وہیکلزاور4پیڈسٹرین سب ویز بنائے گئے ہیں۔
بابو صابوچوک پر 1.5ارب سے زائد مالیت کی 16کنال 6مرلہ اراضی پر گرین بیلٹ اور پارک بنایاگیا،دریائے راوی پر540میٹرطویل چارلین پرمشتمل برج تعمیر کیا گیا ،راوی برج منصوبے سے شاہدرہ،کوٹ عبدالمالک ودیگر ملحقہ آبادیاں مستفید ہوں گی۔
کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور سے گلشن راوی،ساندہ سمیت دیگر ملحقہ آبادیاں مستفید ہوں گی،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،ایم پی اے ثانیہ عاشق،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ودیگر بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں