تبادلوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے اساتذہ کیلئے اچھی خبر

4 Sep, 2024 | 12:00 PM

جنید ریاض:  محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستوں کی آخری تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی,  اس توسیع کے بعد اساتذہ اب 7 ستمبر تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکیں گے۔

اب تک 33 ہزار اساتذہ نے تبادلوں کی درخواستیں جمع کروائی ہیں، جن میں اوپن میرٹ پر 26 ہزار سے زائد درخواستیں شامل ہیں۔ ترقی پانے والے 4 ہزار 447 اساتذہ نے نئی اپوائنٹمنٹ کے لیے درخواست دی ہے جبکہ میوچل ٹرانسفر کے لیے 1700 سے زائد اساتذہ نے اپلائی کیا ہے۔

نامکمل درخواستیں 536 اساتذہ نے جمع کروائی ہیں۔ اساتذہ کی ڈیمانڈ پر آخری بار تاریخ میں اضافہ کیا گیا ہے۔  سکول ایجوکیشن کے مطابق اس کے بعد تبادلوں کی درخواستوں کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں دی جائے گی۔ 
 

مزیدخبریں