لیسکو پر نیپرا کا بھاری جرمانہ: 12 ہلاکتوں پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد

4 Sep, 2024 | 11:42 AM

شاہد سپرا:  لیسکو کا ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم صارفین اور ملازمین کے لیے خطرے کی علامت بن گیا,  نیپرا نے کرنٹ لگنے سے 12افراد کی ہلاکت پر لیسکو کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے لیسکو کو متاثرہ خاندانوں کو 40 لاکھ روپے فی کس کی ادائیگی کا حکم بھی دیا ہے اور ان خاندانوں کو ایک ملازمت فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

یاد رہے کہ  یہ کارروائی گزشتہ سال مون سون سیزن کے دوران صارفین اور ملازمین کی کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے تناظر میں کی گئی ہے۔ نیپرا نے لیسکو کو ہلاکتوں پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جس کا جواب مسترد کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نیپرا کے مطابق  لیسکو نے نیپرا رولز کے مطابق سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے کوئی موثر اقدامات نہیں کیے۔یہ اقدام صارفین اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ 
 

مزیدخبریں