اداکارہ ہانیہ عامر کی نازیبا’ ڈیپ فیک ‘ ویڈیو، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

4 Sep, 2024 | 10:56 AM

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر  کے مداح پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہیں، سوشل میڈیا پر بھی اداکارہ کو اکثر متحرک دیکھا گیا ہے، ہانیہ عامر کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا کیوں بولڈ ویڈیو میں اداکارہ کو مختلف جگہوں پر شارٹ لباس پہنے دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق معروف شخصیات اور خاص طور پر شوبز ستارے آئے دن ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار ہو رہے ہیں جس میں ان کے چہرے کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کسی بھی شخص کے چہرے پر لگا کر حقیقت سے قریب تر لگتی ویڈیو بنادی جاتی ہے،آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے خطرناک ٹول ' ڈیپ فیک کا شکار ہونے میں نہ صرف بھارتی فنکاروں کا نام شامل ہے بلکہ اس جال میں  پاکستانی ستارے میں پھنسے نظر آئے ہیں۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، یوٹیوبر عروب جتوئی کے بعد اب ہانیہ عامر بھی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نازیبا ویڈیو بنانے والوں کے ہتھے چڑھ گئیں، سوشل میڈیا پر ایک اے آئی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں ہانیہ عامر  کو نازیبا لباس میں دیکھا گیا،  اداکارہ کو بولڈ ڈیسنگ میں دیکھ کر صارفین آگ بگولہ ہوگئے۔

تاہم عقاب کی نظریں جمانے والے  صارفین ویڈیو دیکھنے کے ساتھ ہی اس کی حقیقت جان گئے کیونکہ کئی جگہوں پر جس لڑکی سے ہانیہ عامر کے چہرے کو تبدیل کیا گیا تھا وہ کیمرے کی صفائی میں صاف ظاہر ہوگیا۔

صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا کہ یہ لڑکی ہانیہ عامر نہیں بلکہ بھارتی ماڈل ہیں جو ہوبہو ہانیہ عامر سے مشابہت رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں