'ویب ڈیسک: ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری , انٹر بینک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے.
انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ڈالر 278 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 70 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 417 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 773 پر آ گیا جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔