سٹی42:لاہور کا موسم آج بھی ابر آلود رہے گا، گزشتہ روز ہونیوالی بارش سے شہر کے درجہ حرارت میں کمی،شہر میں آج بارش برسنے کے 10 فیصد امکانات موجود ہیں، ملک کے دوسرے شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور موجودہ درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیا گیا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا،شہر میں آج بارش برسنے کے 10 فیصد امکانات موجود ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
دوپہر کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، خانیوال، ڈیرہ غازی خان،راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بٹگرام، کوہستان، سوات اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، لورالائی، کوہلو، سبی، نصیرآباد، جھل مگسی، قلات، لسبیلہ، خضدار، آواران اور کیچ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم گھوٹکی، شکار پور، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، کشمور، دادو، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، تھر پارکر، سانگھڑ، خیر پور۔ عمر کوٹ، مٹھی، میر پور خاص اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔