خوفناک ٹریفک حادثہ،لیڈی کانسٹیبل جاں بحق،شوہر زخمی

4 Sep, 2024 | 10:14 AM

عابد چودھری:  لاہور کے علاقے مال روڈ  پر تیز رفتار مزدا نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،حادثے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق شوہر زخمی ہو گئے۔
 جاوید اپنی اہلیہ ثمینہ کو ٹیسٹ کروانے کے لیے ہسپتال لے کر جا رہا تھا کہ اس دوران حادثہ پیش آ گیا۔حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

 زخمی جاوید کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لیڈی کانسٹیبل ثمینہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تعینات تھی۔
 

مزیدخبریں