ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھمکیاں ملنے کا معاملہ، دانیہ شاہ اور انکے شوہر نے عدالت سے رجوع کر لیا

دھمکیاں ملنے کا معاملہ، دانیہ شاہ اور انکے شوہر نے عدالت سے رجوع کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مہر عمران:  ٹک ٹاکر و عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ اور ان کے موجودہ شوہر کو دھمکیاں ملنے کا معاملہ، دانیہ شاہ اور انکے شوہر حکیم شہزاد احمد نے عدالت عالیہ سے رجوع کر لیا۔
عدالت عالیہ ملتان بینچ کے جسٹس عاصم حفیظ تحفظ فراہمی کی درخواست پر سماعت آج کرینگے، دانیہ شاہ کے وکیل ایڈوکیٹ خواجہ قیصر بٹ دلائل پیش کریں گے۔
 درخواست میں ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی پی او ملتان کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کے مطابق   دانیہ شاہ نے پہلی شادی معروف مذہبی سکالر عامر لیاقت حسین سے کی تھی ۔ عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد عدت مکمل کرنے کے بعد دانیہ شاہ نے دوسری شادی حکیم شہزاد احمد سے کر لی، دانیہ شاہ اب اپنے شوہر حکیم شہزاد احمد کے ساتھ شجاع آباد کے علاقے راجہ رام میں مقیم ہے۔
 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  کچھ روز قبل انٹرنیشنل نمبرز سے انہیں کالز موصول ہوئیں جس میں دانیہ شاہ کو دوسری شادی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،  حکیم شہزاد کو کہا گیا کہ وہ فوری اسے طلاق دے بصورت دیگر انہیں گولی مار دی جائے گی ۔ دھمکیوں پر تھانہ راجہ رام میں مقدمہ درج بھی کروایا گیا جبکہ ہوم سیکرٹری پنجاب کو درخواست دی گئی کہ دانیہ شاہ کو سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔ دانیہ شاہ کے وکیل نے کہا ہے کہ دانیہ شاہ اور ان کے شوہر کی  زندگیوں کو سخت خطرات لاحق ہیں ،سیکیورٹی فراہم کی جائے ۔