عابد چودھری: ٹریفک مینجمنٹ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال,شہر لاہور کی آبادی ڈیڑھ کروڑ جبکہ رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 81 لاکھ سے تجاوز کرگئیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر لاہور میں رجسٹرڈ وہیکلز میں 75 فیصد(61 لاکھ) موٹرسائیکلیں شامل،پنجاب بھر میں رجسٹرڈ وہیکلز کی 35 فیصد رجسٹریشن لاہور میں جبکہ سالانہ 03 لاکھ گاڑیوں کا اضافہ،20 لاکھ سے زائد وہیکلز ہمہ وقت سڑکوں پر موجود ہوتی ہیں۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہناتھا کہ لاہور کی 1485 کلومیٹر سڑکوں کو 2100 سے زائد آپریشنل وارڈنز سے کنٹرول کیا جارہا ہے، ٹریفک اژدہام کو کنٹرول کرنے کےلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جارہا ہے،اے این پی آر کیمروں،سگنل انٹیلیجینس ٹیکنالوجی،آرٹیفیشل وائیلشن ڈیٹیکشن سسٹم کو بروئے کار لایا جارہاہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کنٹرول کرنے کےلئے زیروٹولرنس پالیسی اپنائی گئی ہے،تجاوزات،رانگ پارکنگ اور روڈ انجینئرنگ نقائص کو دور کرنے کےلئے الائیڈ محکموں کو لوپ میں لیا گیا، ٹریفک جام کی صورت میں فوری ریسپانس کےلئے ٹریفک ریسپانس یونٹ تشکیل دیا گیا۔
ٹریفک کنجشنز پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کی گئی، حادثات کا وجوہات بننے والے اسباب کے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائے گئے، لاہور کی ٹریفک کو رواں دواں رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں،محفوظ سفر اور منعظم ٹریفک کیلئے شہریوں کو قوانین کی پاسداری کرنا ہوگی۔