بارش نے کھیل کی سرگرمیاں ٹھپ کروا دیں، کئی میچ ملتوی

4 Sep, 2024 | 12:14 AM

وسیم احمد:  شہرمیں چوبیس گھنٹے تک وقفے وقفے سے ہونے والی بارش  نے جہاں شہر کی سڑکیں، گلیاں  اور نشیبی آبادیوں کے گھر پانی سے بھر دیئے وہیں کرکٹ گراؤنڈز بھی پانی میں ڈوب گئیں جس کے باعث کھیلوں کی  تمام آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔کئی ٹورنامنٹس کے میچ گراؤنڈز میں پانی بھر جانے کے سبب ملتوی کردیئے گئے۔
ماڈل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور نشتر پارک میں موسلا دھار بارش کے کھیلوں کی تمام آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل ہوکررہ گئیں۔ 

شدید بارش کے نتیجہ میں علی گڑھ ،ماڈل ٹاؤن کلب،ماڈل ٹاؤن گرینز، کرکٹ سینٹر، شاہ فیصل، نیو اتفاق، ٹاؤن شپ وائٹس اور البلال گراؤنڈ میں پانی بھر گیا جس کے باعث تمام گراؤنڈز میں آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

 لاہور ایسٹ زون پی سی بی انٹر کلب چیمپئن شپ کے دو میچ، لاہور ویسٹ پی سی بی انٹر کلب کا ایک میچ ،جے ایم سپر انڈر 15 سلمان خان ٹورنامنٹ کے میچ ملتوی ہوگئے۔

مزیدخبریں