ایشیا کپ؛  بھارت نے نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے دی

4 Sep, 2023 | 11:02 PM

سٹی42: ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بھارت کی ٹیم نے نیپال کا دیا ہوا 231 رنز کا ٹارگٹ با آسانی حاصل کرلیا اور انٹرنیشنل کرکٹ میں نووارد ٹیم نیپال کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔بارش کے باعث کم کر دیئے گئے 23 اووروں کی اننگز میں بھارت کو 145 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا۔  بھارت کی ٹیم  کے اوپنرز روہت شرما اور شبمن گل نے  کوئی وکٹ گنوائے بغیر2ا اووروں میں 147 رنز بنا لئے ہیں۔ اس کا رن ریٹ15۔7 ہ رہا ۔

بھارت کے کپتان اوپنرر روہت شرما نے59 گیندوں سے74 رنز بنائے ہیں جن میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل ہیں۔ دوسرے اوپنر شبمن گل نے 62 گیندوں سے 67 رنز بنائے ہیں۔ انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا مارا ہے۔ 

نیپال کی ٹیم نے 48 اوورز اور دو گیندوں میں 230 رنز بنائے تھے لیکن بھارت کی اننگز شروع ہوئی تو بارش کے باعث میچ مختصر کر دیا گیا اور بھارت کو رن ریٹ کی بنیاد پر 23 اووروں میں 145 رنز بنانے کا ٹارگٹ ملا۔

ایشیا کپ کا پانچوں میچ  سری لنکا کے شہر پالی کیلے میں نیپال اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو 231 رنز کا ہدف  دیا  تھا۔  بھارت نے ٹاس جیت کر نیپال کو  پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیپال کی ٹیم 48 اعشاریہ 2 اوور میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیپال کے اوپنر کوشال بھورٹیل کو  شردل ٹھاکر نے 38 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ بھیم شرکی 7 رنز پر رویندر  جدیجا ککی بال پر آوٹ ہوئے۔

نیپال کے بیٹرآصف شیخ 58،گلسان جھا 23، روہت پوڈیل 5 اور کوشل مَلا 2 رنز بنا کر  آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے روینڈر جدیجا نے 3، محمد سراج نے  2 اور شردُل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کےبعد بیٹنگ ملنے پر  نیپال کےکپتان روہت پوڈیل نے کہا تھا کہ 'اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے،  آج نیپال کی کرکٹ کے لیے بہت بڑا دن ہے، ہمیں آج دنیا کے سامنے اپنی مہارت دکھانے کا موقع ملا ہے'۔ 
نیپال کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، جسپریت بمراہ کی جگہ ٹیم میں محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے۔

 نیپال اور بھارت کے درمیان نیپال کے انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے کے بعدیہ پہلا میچ ہے، یہ میچ سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

مزیدخبریں