قتل کے مجرموں کے لئےدیت کی رقم مقرر کر دی گئی

4 Sep, 2023 | 10:29 PM

   ویب ڈیسک: مالی سال 2023-24  کیلئے دیت کی مالیت کا اعلان کردیا گیا۔

قتل کے مقدمات کے اسلامی قانون کے تحت فیصلہ کے ضمن میں مالی سال 2023-2024 کے دوران فیصل ہونے والے مقدمات کے لئے دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے دیت کی رقم مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ مالی سال دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسلامی شریعت کے مفتیان کی تشریح کے مطابق  دیت کی رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی مالیت کے مساوی مقرر کی جاتی ہے۔ اس سال چاندی کی اوسط قیت کے حوالہ سے شریعت کے مقتدر ماہرین نے دیت کی رقم 67 لاکھ 57 ہزار 902 روپے طے کی ہے۔

مزیدخبریں