ویب ڈیسک : موسیٰ خیل کے علاقے سلئی حمزازئی میں زیابہ کے مقام پر منی بس گہری کھائی میں گرنے سے تین افراد جانبحق، متعدد زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق منی بس موسی خیل سے پچاس کلومیٹر دور افتادہ علاقے سلئی حمزازئی میں زیابہ کے مقام پر خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں گر گئی ۔
ایم ایس سول ہسپتال کے مطابق منی بس کے متعلق تاحال کنفرم نہیں کہ یہ منی بس کسی کمپنی کی ہے یا مسافر منی بس ہے، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ڈی ایچ کیو ھسپتال میں امر جنسی نافذ کردی گئی ہے۔جائے وقوعہ کے لئے دو ایمبولینس روانہ کردی گئی ہی۔سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے پیرامیڈیکس ھسپتال پہنچ گئے ہیں۔تاحال جائے وقوعہ سے لاشیں اور زخمی سول ہسپتال نہیں پہنچائی جاسکی ہیں۔