ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو پنجاب میں کرپشن کا حساب دینا ہوگا، عطاء تارڑ

پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو پنجاب میں کرپشن کا حساب دینا ہوگا، عطاء تارڑ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24 نیوز: عطاء تارڑ نے کہا سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو پنجاب میں کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔

 عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں نہیں پتہ تھا پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کون ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا تھا، بزرگ والد کو چھوڑ کر بیٹا لندن میں عیاشی کر رہا ہے، صرف لاہور کے ماسٹر پلان میں 120 ارب کھائے گئے۔ عطاء تارڑ نے مزید کہا اتنے بڑے مجرم کو کہا جا رہا ہے کہ گھر چھوڑ کر آؤ، تب انصاف یاد نہیں آیا تھا جب پورے پورے خاندان اندر تھے، آج پولیس افسروں پر توہین عدالت لگانے کی باتیں کی جارہی ہیں، پولیس افسروں کا کیا قصور ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس افسروں کو شوکاز نوٹس کی باتیں بھی کی جا رہی ہیں، ایسا آرڈر پاس کرنا کہ مجرم کو گھر تک چھوڑ کر آؤ، توہین عدالت تو آپ پرلگتی ہے، جس شخص پراتنے سنگین الزامات ہیں اس کو آؤٹ آف دی وے کس طرح ریلیف دیا جارہا ہے، عدالتوں سے تھوک کے حساب سےآرڈر دیے جا رہے ہیں۔  انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایک نئی روایت دیکھی ہے کہ ملزموں کو گھر تک پہنچایا جا رہا ہے، لاہورکے ماسٹر پلان میں 20 سے 40 فیصد تک کمیشن لیا گیا۔