مہنگائی کے خلاف آپریشن، 24 گراں فروش گرفتار، 69 کو جرمانے

4 Sep, 2023 | 08:08 PM

This browser does not support the video element.

بسام سلطان: ڈی سی لاہور نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر عوام پر مہنگائی بم گرانے والے دوکانداروں کی سرکوبی کا عمل تیز کر دیا۔  24 گھنٹوں میں شہر کے کل 893 مقامات پر کارروائیاں کی۔ 83پوائنٹس پر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 69 دوکانداروں اورر بزنس مالکان کو جرمانے، 24 افراد گرفتار کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو اضافی مہنگائی سے بچانے اور سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخناموں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے ڈی سی لاہور نے تمام پرائس کنٹرول میجسٹریٹس کو متحرک کرنے کے لئے روزانہ کارکردگی رپورٹ بنوانا شروع کر دیا ہے۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کارکردگی کا جائزہ لیا جانے لگا ہے۔ 

 پرائس کنٹرول میجسٹریٹوں کی روزانہ پرفارمنس رپورٹ کے مطابق  پی سی ایم عمران ارشد نے 24گھنٹوں میں سب سے زیادہ 37 مقامات کو چیک کیا۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عثمان اکرم نے صرف 2 مقامات پر قیمتوں کا جائزہ لیا۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں27  پرائس کنٹرول میجسٹریٹوں کی کارکردگی صفر رہی۔
سب سے زیادہ 6 چالان 3 افسران نے کیے، متعدد دکانداروں کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔
کل 52 افسران نے شہر بھر  میں سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ آپریشن کیا ۔

ڈی سی رافعہ حیدر کے مطابق  پی سی ایم نے 24 گھنٹوں میں شہر کے کل 893 مقامات پر کارروائیاں کی۔ 83پوائنٹس پر قوانین کی خلاف ورزیوں پر 69 دوکانداروں اورر بزنس مالکان کو جرمانے، 24 افراد گرفتار کیے گئے۔

رافعہ حیدر نے بتایا کہ گراں فروشی،کار سرکار میں مداخلت پر 21 افراد کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔


 
 
 

مزیدخبریں