سٹی 42: پٹواریوں کا 5 ارب روپے سے زائد کا میگا سکینڈل منظر عام پر آگیا.
پٹواریوں کی بڑی جعل سازی کے خلاف اے ڈی سی آر لاہور نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو ریفرنس بھجوا دیا .اینٹی کرپشن نے میگا سکینڈل میں ملوث پٹواریوں اور پرائیویٹ منشیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی.تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل نیاز بیگ میں رقبوں کے ریکارڈ میں ہونے والے بڑے فراڈ نے ریونیو انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا.
پٹوار سرکل نیاز بیگ میں پٹواریوں اور پرائیویٹ منشیوں نے 50 سے زائد خارج شدہ انتقالات کی بوگس جلد تیار کرکے فراڈ کیا.نیاز بیگ سرکل کے مختلف پوش علاقوں کے 250 کنال رقبہ کے بوگس انتقالات کی دستاویزات تیارکرکے فراڈ کیاگیا.ابتدائی تحقیقات میں موضع نیاز بیگ کے پٹواری خادم حسین،نائب آفس قانونگو خاور عزیز چیمہ،منشی محمد اشرف، محمدعدنان اور منشی عرفان جعلسازی کے سکینڈل میں ملوث نکلے.