ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹواریوں کا میگا سکینڈل منظر عام پر آگیا

پٹواریوں کا میگا سکینڈل منظر عام پر آگیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پٹواریوں کا 5 ارب روپے سے زائد کا میگا سکینڈل منظر عام پر آگیا.

پٹواریوں کی بڑی جعل سازی کے خلاف اے ڈی سی آر لاہور نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو ریفرنس بھجوا دیا .اینٹی کرپشن نے میگا سکینڈل میں ملوث پٹواریوں اور پرائیویٹ منشیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی.تحصیل سٹی کے پٹوار سرکل نیاز بیگ میں رقبوں کے ریکارڈ میں ہونے والے بڑے فراڈ نے ریونیو انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا.

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-09-04/news-1693839261-6460.jpg

پٹوار سرکل نیاز بیگ میں پٹواریوں اور پرائیویٹ منشیوں نے 50 سے زائد خارج شدہ انتقالات کی بوگس جلد تیار کرکے فراڈ کیا.نیاز بیگ سرکل کے مختلف پوش علاقوں  کے 250 کنال رقبہ کے بوگس انتقالات کی دستاویزات تیارکرکے فراڈ کیاگیا.ابتدائی تحقیقات میں موضع نیاز بیگ کے پٹواری خادم حسین،نائب آفس قانونگو خاور عزیز چیمہ،منشی محمد اشرف، محمدعدنان اور منشی عرفان جعلسازی کے سکینڈل میں ملوث نکلے.