بجلی کے بھاری بل: آئی ایم ایف نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا

4 Sep, 2023 | 07:11 PM

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ  آئی ایم ایف نے نگران حکومت کا بجلی کے بلوں میں ریلیف کا پلان رد کردیا۔

وفاقی حکومت کے ریلیف پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے سےکم کا اثر  پڑےگا، آئی ایم ایف نے  پلان مسترد کرتے ہوئے یہ اعتراض کیا کہ حکومت کے مجوزہ ریلیف سے ریوینیو میں 15 ارب روپے سے زائدکی کمی ہو گی۔

موثق حکومتی ذرائع کے مطابق  آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی کمی پوری کرنےکا پلان مانگ لیا ہے۔

وزارت خزانہ کے زرائع کا کہنا ہے کہ اب حکومت  آئی ایم ایف کے ساتھنئے سرے سے ریلیف کی تجاویز پر بات چیت کرے گی۔ وزارت خزانہ نے ریلیف کے نتیجہ میں ریوینیو میں ہونے والی کمی کو متبادل ذرائع سے پورا کرنے کے پلان پر کام شروع کر دیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل ٹاسک ہے جس پر وقت لگ رہا ہے جس کے سبب ریلیف کے ضمن میں آئی ایم ایف سے دوبارہ بات چیت میں تاخیر ہو سکتی ہے۔  نیا پلان شیئر ہ مرتب ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور  وزارت خزانہ  دوبارہ بات کریں گے۔


ذرائع نے بتایا ہےکہ آئی ایم ایف کی ٹیم کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ  بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے باوجود  بجٹ سمیں طے کرداہ اہداف متاثر نہیں ہونے دیئے جائیں گے۔ بلوں کو 4  ماہ  میں وصول کرنےکے لیے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق بلوں کی اقساط میں وصولی کے پلان پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کی جائے گی۔

مزیدخبریں