امام مسجد قتل، فلسطینیوں کا ہڑتال کا اعلان

4 Sep, 2023 | 06:53 PM

ویب ڈیسک: 1948 عیسوی میں اسرائیل کے زیرنگیں جانے والے عرب علاقوں میں جرائم کی شرح بڑھ رہی ہے، اسی تناظر میں اسرائیل میں موجود ان عرب علاقوں میں ایک معروف پیش  امام مسجد  شیخ سمیع المصری کو قتل کردیا گیا، معروف شخصیت کے قتل کے خلاف عرب آبادی نے زبردست احتجاج شروع کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل میں عرب عوام کیلئے سپریم فالو اپ کمیٹی اور مقامی اتھارٹیز کے سربراہوں کی قومی کمیٹی نے تمام عرب علاقوں میں عام ہڑتال کا اعلان کردیا، شیخ سمیع المصری کے نماز جمعہ کے اجتماع کو مظاہرے میں تبدیل کردیا گیا اور مرکزی شاہراہوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

 منظم جرائم میں اضافے کے تناظر میں بتایا گیا ہے کہ اب تک تقریبا 170 عرب افراد بڑھتی مجرمانہ کارروائیوں سے متاثر ہوئے ہیں، ہڑتال کے فیصلے کفر قرہ میونسپلٹی کے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس کے دوران کئے گئے، اجلاس میں بتایا گیا کہ جمعہ اور ہفتہ کے دوران 24 گھنٹوں میں 3 افراد کو قتل کیا گیا۔

مزیدخبریں