ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے جوگنو محسن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور میڈیا کی بدولت لوگ جان چکے ہیں کہ ان کی امانت میں کنتی بڑی خیانت ہوتی رہی ہے۔
جوگنو محسن نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جو مجھے محسوس ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ جو جان لیوا کمر توڑ مہنگائی ہے اس نے عوام کو کچھ باتیں سوچنے پر مجبور کردیا ہے جو وہ پہلے درگزر کردیتی تھی، سوشل میڈیا اور میڈیا کی وجہ سے اور اب تو لوگ خود بھی جان چکے ہیں کہ ان کی امانت میں کنتی بڑی خیانت ہوتی رہی ہے۔ لوگ جان چکے ہیں کہ جو حکمران ان سے ہر بار ووٹ لیتے تھے وہ اس ووٹ کا کیسے استعمال کرتے تھے اور ان کی نظر میں اس ووٹ کا کیا تقدس تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقے میں ہر فرد کو پتا ہے کہ پچھلے 16 مہینے میں جو پی ڈی ایم کی حکومت گئی اس نے اپنے ایک ایک ایم این اے کو ایک ایک ارب روپیہ دیا، یہ سارا پیسہ آئی ایم ایف سے مانگا گیا تھا، انہوں نے یہ سارا پیسہ اس طرح رائیگاں کیا کیوںکہ انہوں نے اپنے ایم این ایز کو اپنے ساتھ رکھنے کیلئے، سب کو اکھٹا رکھنے کیلئے رشوت دینی تھی، اور عام عوام کو ان سب میں سے جو کچھ ملا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔