کلیم اختر : ایف بی آر نے سیاستدانوں و کاروباری شخصیات کی شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع کر دی , تمام شوگر ملز کی سیلز اور سٹاک کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کردیں ۔
ایف بی آر کی جانب سے شریف خاندان،جہانگیر ترین، چوہدری ذکاء اشرف ، ہارون اختر،مخدوم عمرشہریار سمیت تمام سیاستدانوں و کاروباری شخصیات کی شوگر ملوں کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے۔ایف بی آر نے تمام شوگر ملز کی سیلز اور سٹاک کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کردی ہیں ۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ٹیمیں تمام شوگر ملز میں چینی کے سٹاک ،سیلز اورملز کے احاطہ سے باہر جانے والی چینی کا روزانہ کی بنیاد پر ریکارڈ مرتب کریں گی ۔ شوگر ملز کے احاطوں میں غیرمعینہ مدت تک ایف بی آر کی مانیٹرنگ ٹیمیں موجود رہیں گی ۔ایف بی آر کی ٹیمیں سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے ڈیٹا مرتب کریں گی ۔