ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خام تیل کو ذخیرہ کرنے کا عمل زیادہ آسان بنا دیا گیا

 خام تیل کو ذخیرہ کرنے کا عمل زیادہ آسان بنا دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے ملک میں خام تیل کو ذخیرہ کرنے کا عمل زیادہ آسان بنا دیا ہے۔

اس مقصد کے لیے پیٹرولیم ڈویژن نےکسٹمز بانڈڈ پالیسی گائیڈ لائنز کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق عالمی خریدار تیل خرید کر پاکستان کی بندرگاہوں کے قریب ذخیرہ کرسکیں گے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ اس کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں ایک ذیلی کمپنی قائم کرنا ہوگی۔ ذخیرہ کیا جانے والا خام تیل ریفائنریوں اور تیل کمپنیوں کو فروخت کیا جائے گا۔نوٹی فکیشن میں مزید بتایا گیا کہ تیل کمپنیاں تیل خریدنے کے لیے ڈالرز کی بجائے پاکستانی روپے میں بھی ادائیگیاں کرسکیں گی۔

اس طرح تیل کی خرید و فروخت کے لیے حکومت کو کوئی ضمانت نہیں دینا پڑے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق اسٹور کیا ہوا تیل اوگرا کی لائسنس یافتہ کمپنیوں کو فراہم کیا جاسکےگا، جبکہ پاکستانی بندرگاہوں میں ذخیرہ کیا جانے والا تیل دوبارہ برآمد بھی کیا جاسکے گا۔البتہ خام تیل برآمد کرنے کے لیے کمپنیوں کو اوگرا سے اجازت لینا ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer