(ویب ڈیسک)فرانس کے تعلیمی اداروں میں آج سے عبایہ پر پابندی نافذ العمل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی وزیر تعلیم نے کہا کہ عبایہ پر پابندی کے معاملے پر 500 سے زائد سکولوں پر نظر رکھی ہوئی ہے، 513 سکولوں میں ممکنہ طورپر قانون کی خلاف ورزی ہو سکتی ہے۔
فرانسیسی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ عبایہ پابندی کے قانون پر عملدرآمدکیلئے تربیت یافتہ انسپکٹرز کو رکھا جائے گااور تعلیمی اداروں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
خیال رہے کہ فرانس میں تعلیمی اداروں میں عبایہ پہننے پر پابندی کا اعلان گزشتہ ماہ کیاگیا تھا۔