وقاص احمد : لاری اڈا کے علاقے میں ایک کروڑ 2 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہو گیا، کمپنی ملازم نے دوستوں کے ساتھ مل کر واردات کا ڈرامہ رچایا۔
لاری اڈا پولیس کے مطابق ٹریڈ امپورٹ ایکسپورٹ کمپنی کے ریکوری افسران رقم کی ریکوری کیلئےگئے۔ملزمان نے ایک کروڑ 2 لاکھ روپے کی ریکوری اور واپسی پر ان کی نیت بدل گئی۔ملزمان نے دوستوں کے ہمراہ ڈکیتی کا پلان بنایا۔مالک ذکی ٹریڈرز نے ڈکیتی واردات کی درخواست تھانہ لاری اڈا میں دی ۔لاری اڈا پولیس نے ریکوری بوائز سے پوچھ گچھ کی تو ملزمان پولیس کو چکمہ نہ دے سکے۔پولیس نےملزمان سے1کروڑ1لاکھ76ہزارروپے ،موٹرسائیکل ،4موبائل فونزاوراسلحہ برآمد کرلیا۔
ایک کروڑ 2 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
4 Sep, 2023 | 04:29 PM