ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممکنہ گرفتاری ، بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا

ممکنہ گرفتاری ، بشریٰ بی بی نے عدالت سے رجوع کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنی ممکنہ گرفتاری پر لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

درخواست میں وفاق، نیب اور ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں، شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بشریٰ بی بی نے استدعا کی کہ جون 2022 سے پہلے میرے خلاف کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی، جون 2022 سے لیکر ابتک درج خفیہ مقدمات، انکوائری، انویسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمہ میں گرفتاری سے روکا جائے۔

Ansa Awais

Content Writer