دہشتگردوں کی مالی معاونت کا الزام، اہم شخصیت 3 روز کیلیے پولیس کے حوالے

4 Sep, 2023 | 03:12 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کو 3 روز کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت  میں ڈیوٹی جج راجا جواد عباس نے  دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کے الزام پر پی ٹی ایم رہنما کے خلاف کیس کی سماعت کی، جس میں علی وزیر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ علی وزیر کا پہلا ریمانڈ ہے۔ دہشت گردوں کو جو مالی م عاونت ہوئی، اس سے متعلق تفتیش کرنی ہے۔ پراسیکیوٹر کی جانب سے عدالت میں علی وزیر کے خلاف درج ایف آئی آر کا متن پڑھا گیا۔

مزیدخبریں