شاہد سپرا : لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کا سپیشل پرفارمنس آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، لیسکو چیف،سینئر مینجمنٹ،بورڈ ممبران کی تقرری ،کمپنی کے ڈائریکٹرز سے لیکر تمام افسران کی پرسنل فائلز کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔
گزشتہ دو سال کے دوران لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ۔دستاویزات کے مطابق سیکرٹری لیسکو سمیت دیگر افسران کی فائلز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔کوڈ آف کنڈکٹ اور اینٹی کرپشن پالیسی پر ہونے والے اقدامات پر مبنی ریکارڈ جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاسوں پر ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ مانگ لیا گیا ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ذیلی کمیٹیوں کے فیصلوں کا ریکارڈ اور ڈائریکٹر کسٹمر سروسز سے لیسکو کی کارکردگی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ۔۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پاور ڈویژن اور نیپرا کیساتھ ہونیوالی میٹنگز کی تفصیلات بھی مانگ لی گئیں جبکہ دو سال کے دوران ہونیوالی کھلی کچہریوں کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔