ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کی انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دہانی

آرمی چیف کی انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دہانی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں تاجر برادری کو ڈالر کے تبادلے اور انٹربینک ریٹ میں شفافیت کو فروغ دینے کی یقین دہانی کرادی ۔

 آرمی چیف جنرل عاصم منیر  اور  تاجروں میں معاشی بحالی کیلئے اہم مشاورت ہوئی ، جنرل عاصم منیر نے بھرپور اقدامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے ٹاسک فورسز قائم ہوں گی، منی ایکسچینجز کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے اور  ڈالر کے تبادلے، انٹربینک ریٹس میں شفافیت لائی جائے گی۔  لاہور چیمبر آف کامرس کا نمائندہ وفد تشویشناک کاروباری منظر اور عوام کی پریشانیوں کے حوالے سے اپنی تجاویز لیکر کور کمانڈر ہیڈ کوارٹرز گیا تھا جہاں اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،کور کمانڈر ہیڈ کوارٹرز  میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی بھی موجود تھے۔

 وفد نے تجاویز دیں کہ بھاری بجلی بلوں سمیت عوامی،کاروباری مسائل حل کئے جائیں، سیاسی جماعتیں انتخابات سے قبل چارٹر آف اکانومی پر دستخط کر یں، سربراہ پاک فوج جنرل عاصم منیر نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل کے اہم کردار پر روشنی ڈالی، جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور دیگر ممالک سے 100ارب ڈالر تک کی خاطر خواہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت پر زور دیا گیا۔ 

 انہوں نے اقتصادی معاملات اور مختلف شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے والی ٹاسک فورسز کی تشکیل کا انکشاف کیا،کاشف انور نے ٹاسک فورس کے ایجنڈے میں بزنس کمیونٹی کے نقطہ نظر کو شامل کرنے کیلئے تمام چیمبرز کے ساتھ فعال شمولیت کی سفارش کی اور بجلی کے بلوں پر انکم اور سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز دی، عوام بجلی پر زیادہ ٹیکس کے بوجھ سے دوچار ہے جس سے روزمرہ کی زندگی، کاروبار اور عام لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

 صدر لاہور چیمبر کاشف انور کاشف انور نے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کیلئے ایک عملی نقطہ نظر متعارف کرایا اور بتایا کہ موسم سرما کے مہینوں میں جب بجلی کی کھپت کم ہوتی ہے، صارفین پر مالی دباؤ کو کم کرنے کیلئے ان کی وصولی سردیوں میں کی جائے،پاکستان کے معاشی منظر نامے میں شرح مبادلہ کے اہم کردار پر بات کرتے ہوئے، اس کے علاوہ انہوں نے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں امریکی ڈالر کی قیمتوں پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول کرنے پر زور دیا۔ 

 صدر لاہور چیمبر نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسٹیٹ بینک کے ریٹ اور ہنڈی کی شرح کے درمیان تفاوت اکثر ترسیلات کے معاملے میں ہنڈی چینلز کو ترجیح دینے کا باعث بنتا ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر یہ شرحیں ہم آہنگ ہو جائیں تو قدرتی طور پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ذریعے ترسیلات زر آئیں گی،کاشف انور نے کاروباری برادری اور متعلقہ حکام کے درمیان ایک بہتر اور پائیدار بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ 

 کاشف انور نے کاروباری برادری اور متعلقہ حکام کے درمیان ایک بہتر اور پائیدار بات چیت کی اہمیت پر زور دیا اور کاروباری شعبے کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر ردعمل کی موجودہ کمی پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں  نے سیاسی جماعتوں سے متحد وابستگی پر زور دیا، اور کسی بھی آئندہ انتخابات سے قبل چارٹر آف اکانومی پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی۔

 گرے معیشت کے وجود کے بارے میں جنرل عاصم منیر کے ریمارکس پر بات کرتے ہوئے (جو مجموعی دستاویزی معیشت کا 2 سے 3 گنا ہے )  کاشف انور نے ایک اختراعی طریقہ کار تجویز کیا۔ انہوں نے گرے معیشت کے شعبے کو رسمی، سفید معیشت میں منتقلی کے لیے ترغیب دینے کی سفارش کی، اس وسیع مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک سٹریٹجک حل پیش کیا۔ صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ جب تک گرے اکانومی غیر مربوط رہے گی، رسمی، سفید معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل نہیں رہے گی، ٹیکس بیس کی توسیع نا ممکن رہے گی۔