لاہور، راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

4 Sep, 2023 | 12:48 PM

زاہد چو دھری :لاہور، راولپنڈی میں انسداد پولیو کا آغاز,مہم مثبت ماحولیاتی نمونوں کی وجہ سے شروع کی گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق مہم کو ایونٹ رسپانس کا نام دیا گیا ہے،مہم کے دوران 7 لاکھ 87 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،راولپنڈی میں 5 پانچ لاکھ 76 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،جبکہ لاہور میں 2 لاکھ 11 ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم میں 7 ہزار 400 سے زیادہ ورکر حصہ لے رہے ہیں،راولپنڈی میں 6 ہزار سے زائد ورکر حصہ لے رہے ہیں،لاہور میں 1386 ورکر مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔مہم لاہور کی 29 یونین کونسلوں میں منعقد کی جارہی ہے،راولپنڈی میں مہم 4 تحصیلوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔

 پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ خضر افضال کے مطا بق مہم کا مقصد وائرس کے پھیلاو کو روکنا ہے،مہم سات روز تک جاری رہے گی،حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے،پنجاب کو بیرونی وائرس سے خطرہ درپیش ہے،والدین کی مدد سے وائرس کا خاتمہ کیا جائے گا۔

 
 
 

مزیدخبریں