ویب ڈیسک :فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پادری زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی پادری ایلیزیر (Eliezer) کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے, تاہم ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی جڑانوالہ کی کرسچن کالونی میں شرپسندوں نے کئی چرچز اور عیسائیوں کے گھروں کو آگ لگا دی تھی۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور مسیحی افراد کو انصاف فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی تھی۔