وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شاہدرہ فلائی اوورز کادورہ،تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا  

4 Sep, 2023 | 09:54 AM

Imran Fayyaz

(در نایاب)نگران وزیراعلیٰ  پنجاب محسن نقوی کا شاہدرہ چوک پر زیر تعمیر فلائی اوورز اور نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پراجیکٹس کا بھی دورہ کیا ۔

شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کاتقریباً 84فیصد کام مکمل ہو چکا جبکہ نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس منصوبے کا 40 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دونوں پراجیکٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا،وزیراعلیٰ نے شاہدرہ فلائی اوورز کی حفاظتی دیواروں کی تعمیرات پر جاری کام کامشاہدہ کیا،وزیراعلیٰ نے منصوبے پر کام کرنے والے ورکرز سے مصافحہ کیا اور انہیں  مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی ، وزیر اعلی کا شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کااظہار۔

 محسن نقوی نے گوجرانوالہ سے آنے والی ٹریفک متبادل سروس روڈ سے گزارنے کی ہدایت کی ، سروس روڈ کوفوری طورپر لیول کر کے ٹریفک کیلئے بحال کیا جائے ،پولیس بہترین انداز میں ٹریفک مینجمنٹ کرے،دونو ں منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ڈی جی ایل ڈی اے و کنٹریکٹر کو ضروری ہدایات،نوازشریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت ، منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی،ٹریفک جام رہنے کا مسئلہ مستقل طورپر حل ہوگا۔

 کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا،چیف انجینئر ایل ڈی اے اور کنٹریکٹر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بریفنگ بھی دی ، شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کیلئے دن رات کام جاری ہے، فلائی اوور منصوبے کی تکمیل سے یومیہ 3 لاکھ گاڑیاں کو آمدورفت میں سہولت ملے گی۔

مزیدخبریں