ایشیا کپ؛ بنگلہ دیش نےبڑاخواب آنکھوں میں سجا لیا

4 Sep, 2023 | 12:00 AM

سٹی42: بنگلہ دیش کی ٹیم اگلے  میچ میں  پاکستان کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے اور سپر فور مرحلہ مین پہنچنے کے لئے پر امید ہے، یہ باتیں بنگلہ دیش کے آج بہترین بیٹنگ پرفارمنس دینے والے  بیٹر مہدی حسن نے افغانستان کے ساتھ میچ جیتنے کے بعد قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہیں۔ 

مہدی حسن میراز نے  کہا کہ میں میچ سے پہلے پر اعتماد تھا اور پلان کے مطابق کرکٹ کھیلی ۔  آج کے میچ میں کامیابی کے بعد ہمیں امید ہے کہ ہم سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرجائیں گے۔ مہدی حسن میراز  نے کہا، ایشیا کپ کے اگلے میچ میں پاکستانی باولنگ کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔

 مہدی حسن میراز  نے بتایا کہ لاہور کا موسم سری لنکا کے مقابلے میں گرم ہے ۔ لیکن لاہور کی پچ بہت ہی اچھی تھی ۔

ایک سوال کے جواب میں مہدی نے کہا میں کھیلتے وقت کسی بھی باولرز سے نہیں گھبراتا۔ میری توجہ اپنی کرکٹ پر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا  سپر فور مرحلے میں اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔

ایشیا کپ کے میچ میں آج بنگلہ دیش سے شکست کھانے والی ٹیم افغانستان کے اسسٹنٹ کوچ رئیس احمد زئی نے پریس کانفرنس میں کہا میچ میں کامیابی کا پورا کریڈٹ بنگلہ دیش کو دیتے ہیں۔ بنگالی ٹیم نے تینوں شعبوں میں بہترین کرکٹ کھیلی۔

 رئیس احمد زیی نے کہا کہ بیٹنگ میں ہمارے بلے بازوں نے ڈاٹ بال زیادہ کھیلے۔ افغان کرکٹرز تیزی سے بہتر ہوریے ہیں اور ہماری کرکٹ میں بہتری آرہی ہے۔ رئیس احمد زئی نے کہا کہ  دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ کھیلنے سے ہمارے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے ۔

افغانستان کے آئندہ میچ کے حوالے سے رئیسی نے کہا سری لنکا  اچھی ٹیم ہے ان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہوگا۔

مزیدخبریں