(ویب ڈیسک) منچھر جھیل کو کٹ لگانے کے باوجود بھی پانی کی سطح کم نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق پانی کی سطح 125 آر ایل تک پہنچ گئی، محکمہ آبپاشی کے جانب سے منچھر جھیل کو مزید 2 مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ منچھر جھیل کا پانی بند سے اوور ٹاپ ہونے لگا۔آر ڈی 62 بوبک سے دانستر نہر کے گیٹ سے منچھر کا پانی اوور فلو ہے،محکمہ آبپاشی نے منچھر جھیل کو مزید دو مقامات سے کٹ لگانے کا فیصلہ کرلیا، منچھر کا پانی کم نہ ہونے کی صورت میں آر ڈی 55 اور آر ڈی 80 سے کٹ لگایا جاسکتا ہے۔