روزانہ ایک سیب  والی  کہاوت کس حد تک درست ہے؟  

4 Sep, 2022 | 04:38 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سیب ایک ناقابل یقین حد تک غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو متعدد صحت کے فوائد پیش کرتا ہے۔ اس حوالے سے ایک محاورہ بھی مشہور ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے ہم ڈاکٹر سے دور رہ سکتے ہیں۔

 آخر ایک سیب روزانہ ڈاکٹر کو دور کیسے رکھ سکتا ہے؟ طبی ماہرین نے حیران کن وجوہات بیان کردیں۔ جیسے ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سیب کے جوس سے دماغی ٹشوز میں جمع ہونے والے نقصان دہ ری ایکٹیو آکسیجن اسپیسز کی شرح کم ہوتی ہے اور دماغی تنزلی کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

 محققین کا ماننا ہے کہ سیب میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور ورم کش مرکبات ہڈیوں کی مضبوطی اور کثافت کو بہتر کرتے ہیں۔

 کچھ تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا کہ سیب کھانے کی عادت کے ہڈیوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ جو خواتین سیب کھاتی ہیں ان کے جسموں میں کیلشیئم کی کمی دیگر کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔

مزیدخبریں