(عابد چوہدری)ریسکیو اہلکاروں کی سنی گئی، 16 سال بعد سروس ریگولیشن مل گئی، ریسکیورز کی ریگولر بنیادوں پر پرموشن ہوسکے گی۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی منظوری کے بعد ریسکیو 1122 کے سروس ریگولیشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کے مطابق اب ریسکیورز کو 16 سال بعد سروس ریگولیشن مل سکے گی، سروس ریگولیشنز سے ریسکیورز کی ریگولر بنیادوں پر پروموشن ہوگی، سروس ریگولیشنز کی منظوری سے ریسکیورز کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔