(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر این اے 118 ننکانہ صاحب نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو حلقے میں دورہ کرنے سے روکنے کے احکامات جادی کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمیشنر اور ڈی پی او ننکانہ صاحب کو بھی رانا تنویر حسین اور دیگر عوامی عہدیداران کا حلقے میں داخلہ روکنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ننکانہ صاحب نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو نوٹس بھی جاری کیا.
صوبائی الیکشن کمیشنر پنجاب کا کہناتھا کہ حلقے کا دورہ کرنے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی. ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر این اے 157 ملتان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر محمد اختر ملک کو وارننگ جاری کی.
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر این اے 157 ملتان نے امیدوار مہر بانو قریشی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا۔