(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثمینہ سے شادی کے لیے آنسو بھی بہائے تھے۔
پاکستانی ڈائریکٹر فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے بتایا کہ 'میں ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، کافی عرصہ میری اور ثمینہ کی بات چیت رہی، 'جب شادی کا وقت آیا اور ہمیں شادی کا طے کرنا تھا تو میں رونے لگا کہ کہیں اس کی شادی کہیں اور نہ ہو جائے، میں نے کہا مجھے اسی سے شادی کرنی ہے'۔
ہمایوں سعید نے بتایا کہ 'میرے والدین نے مجھ سے کافی لڑائی کی، ماں باپ بولتے تھے کہ ابھی تمہاری شادی کا وقت نہیں ہے لیکن بالآخر ہماری شادی ہو گئی'۔
خیال رہے کہ ہمایوں سعید کی شادی 1995 میں ثمینہ ہمایوں سے ہوئی تھی۔