(محمدساجد) ماں شفقت ، خلوص ، بے لوث محبت اور قربانی کا دوسرا نام ہے ۔ ماں دُنیا کا وہ پیارا لفظ ہے جس کو سوچتے ہی ایک محبت ، ٹھنڈک ، پیار اور سکون کا احساس ہوتا ہے ۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ماں نے ایئر پورٹ پر اپنے جوان بیٹے کی دھلائی کی۔
تفصیلات کےمطابق ماں وہ ہستی ہے جس کی پیشانی پر نور، آنکھوں میں ٹھنڈک، الفاظ میں محبت، آغوش میں دنیا بھر کا سکون، ہاتھوں میں شفقت اور پیروں تلے جنت ہے۔ ماں کے بغیر گھر ہمیشہ ویران نظر آتا ہے،ماں کی محبت وہ گہرا سمندر ہے، جس کی گہرائی کو آج تک کوئی ناپ نہ سکا اور نہ ہی ناپ سکے گا۔اں کے بارے میں لکھنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے برابر ہے۔
ہر رشتے کی محبت کو الفاظ میں بیان کیا جاسکتا ہے مگر ماں کی محبت ناقابلِ بیاں ہے،کہتے ہیں کہ محبت کی ابتداءا ور انتہاء کو دنیا میں ناپنے کا اگر کوئی پیمانہ ہو تو وہ صرف اور صرف ایک لفظ میں مل سکتا ہے اور وہ لفظ ہے "ماں"۔ دنیا کے سارے رشتے ناطے ایک طرف اور ماں جیسا لازوال رشتہ ایک طرف ہے۔
سوشل میڈیا پر والدین سے حسن سلوک کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں، صارفین کو بھی اس کو دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں، ایک ایسی ہی ماں اور بیٹے کی محبت بھری ویڈیو سامنے آئی جس نے دیکھنے والوں کے دل جیت لئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیٹا ہاتھ پھولوں کا گلدستہ اٹھائے ماں کو ایئرپورٹ سے لینے آتا ہے، بیٹا جیسے ہی والدہ کو آتے دیکھتا ہے تو خوشی سے نہال ہوجاتا ہے، ہاتھ میں ایک بینر اٹھائے جس پر لکھا' we miss you all'۔
بیٹے کو اپنی طرف آتا دیکھا کر ماں نے غصے میں جوتا اتارتے اس کو مارا جس پر مسکراہٹ ہوئے بیٹا جان بچانے کے لئے دور بھاگتا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے پسندیدگی کااظہار کیا گیا۔
View this post on Instagram