ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے جو وعدہ کیا پورا کر دیا

SAWAT COAS BRIDGE
کیپشن: COAS BRIDGE
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آرمی انجینئرز نے دن رات کام کے بعدبحرین پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ بحرین پل کی بندش سے مقامی آبادی کا رابطہ مینگورہ اور خوازہ خیلہ سےرابطہ کٹ گیا تھا۔ آرمی چیف نےتیس اگست کودورہ سوات پرچھ دن کےاندر رابطہ بحال کرنےکا کہا تھا۔

تفصیلات کےمطابق سیلاب سے تباہ سوات بحالی کی طرف گامزن ہے،سپہ سالار ریلیف کےکاموں میں اگلے مورچوں پر ہیں۔بحرین کا پل مرمت کےبعد بحال ہوگیا۔بحرین مینگورہ اور خوازہ خیلہ کےلوگوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 30 اگست کو سوات کےدورہ میں چھ دن کا وعدہ کیا تھا۔
پشاور کور کے انجینئرز نے دن رات کام کے بعد بحرین پل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ بحرین پل کی بندش سے مقامی آبادی کا رابطہ مینگورہ اورخوازہ خیلہ سے کٹ گیاتھا۔بحرین ٹاؤن بھی دوحصوں میں تقسیم ہوگیا تھا۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer