ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

300 یونٹ سے اوپر والوں کیلئے بھی ریلیف

300 یونٹ سے اوپر والوں کیلئے بھی ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور وزیراعظم کا اعلان اصل کہانی سٹی42سامنےلے آیا، ماہانہ201 سے 300 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹد  گھریلو صارفین کو ریلیف دیدیا گیا  ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نےفیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف300 یونٹ تک بڑھادیاگیا۔وزیر اعظم کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے احکامات جاری کردئیے گئے۔ پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا۔خط  میں لکھاگیا کہ ماہانہ201 سے 300 یونٹ تک کے نان پرویکٹڈ گھریلو صارفین کو ریلیف دیدیا گیا۔نان پرویکٹڈ صارفین سے اگست کے بلوں میں وصولی نہیں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بجلی صارفین سے یکمشت کی بجائے قسطوں میں وصولی کی جائے گی ۔نان پرویکٹڈ صارفین سے اگلے 6 ماہ تک ہر ماہ 1.65روپےفی یونٹ وصولی کا منصوبہ ہے جس کے تحت وزیر اعظم نےفیول ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف300 یونٹ تک بڑھادیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی ادا شدہ رقم ستمبر کے بلوں میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔اگست کے نظر ثانی بل جاری، تاریخ میں توسیع کی جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جو شہری فیول ایڈجسٹمنٹ چارج سمیت بل ادا کر چکے ہیں، آئندہ ماہ ان کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔