امریکا میں دھول کی 6000 فٹ اونچی اور 50 میل چوڑی دیوار

4 Sep, 2022 | 12:00 PM

ویب ڈیسک: امریکا میں ایریزونا کے کچھ حصوں میں دھول کی 50 میل چوڑی دیوار پھیل گئی۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے کچھ حصوں میں دھول کی اونچی دیوار دیکھی گئی جو 50 میل تک پھیل گئی، دھول کی دیوار کے باعث تقریباً 7 ہزار تعمیرات بجلی سے محروم ہو گئیں۔

ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھول کی یہ دیوار بہت بلند تھی، دیوار کی بلندی تقریباً 6000 فٹ تھی جو ایریزونا کے کچھ حصوں پر 104.6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھیل رہی تھی۔

دھول کی اس دیوار کو عربی زبان میں حبوب بھی کہا جاتا ہے اور ایریزونا میں دھول کی دیوار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت دیکھی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں