ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل سوار پہلے نمبر پر

4 Sep, 2022 | 10:40 AM

(فاران یامین) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں موٹرسائیکل سواروں نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، رواں سال کے دوران 12 لاکھ 66 ہزار 565 موٹرسائیکل سواروں نے قوانین کی خلاف ورزی کی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق 02 لاکھ 90 ہزار سے زائد کار ڈرائیورز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کیں، جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نے ٹریفک قوانین کا احترام نہیں کیا،1 لاکھ 55 ہزار پبلک سروس اور کمرشل گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے،1 لاکھ 96 ہزار سے زائد ٹرک، پک اپ اور لوڈر گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، 19 لاکھ سے زائد شہریوں کو وارننگ دیتے ہوئے ایجوکیٹ کیا گیا۔
 

مزیدخبریں