چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا صدقے جاواں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

4 Sep, 2022 | 10:38 AM

حفظہ یعقوب:سابق وزیراعظم عمران خان اس وقت جلسوں میں مصروف ہیں جلسوں کے دوران وہ دیگر جماعتوں کو تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کئی ایسے جملے بول دیتے ہیں جو ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن جاتے ہیں۔

گزشتہ رات بہاولپور میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نےجلسے سے خطاب کیا جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ عمران خان نے اپنے تقریرمیں مسلم لیگ ن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوران خطاب انہوں نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازپر تنقید کی جس میں ان کا ایک کلپ وائرل ہوگیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ صدقے جاواں،مریم نواز کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں

مزیدخبریں