ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہبازشریف سیلاب متاثرین کی آواز بن گئے

وزیراعظم شہبازشریف سیلاب متاثرین کی آواز بن گئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) سیلاب سے پورا ملک بے بسی کی تصویر، وزیراعظم شہبازشریف متاثرین کی آواز بن گئے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم شہباز شریف آج  بلوچستان کے ضلع کچھی کا  دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب  متاثرین سے ملاقات کریں گے اور متاثرہ روڈ اور ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا جائزہ لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف بی بی نانی میں ریلوے کا بھی کا فضائی جائزہ لیں گے, اس دوران حکام کی جانب سے وزیراعظم کو سیلاب میں بہہ جانے والے پنجر پل کی بحالی کے کام پر بریفنگ دی جائے گی۔

 وزیراعظم شہباز شریف کے شیڈول میں سیلاب سے متاثرہ این 65 قومی شاہراہ گیس پائپ لائن اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کے کام کا فضائی جائزہ بھی شامل ہے، وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء بھی ہونگے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نے گلگت بلتستان میں بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ اور متاثرین سے ملاقاتیں کی تھی۔ گلگت بلتستان کے دورے کے موقع پر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کیلئے 3ارب روپے اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا۔