ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مالا کنڈ ڈویژن کے سیلاب متاثرین نے  شکایتوں کے انبار لگا دیے

مالا کنڈ ڈویژن کے سیلاب متاثرین نے  شکایتوں کے انبار لگا دیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سوات سمیت مالا کنڈ ڈویژن کے عوام سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد حکومتی اقدامات سے مایوس  نظر آتے ہیں۔

مالا کنڈ ڈویژن کے سیلاب متاثرین نے   شکایتوں کے انبار لگا دیے ہیں  جبکہ کالام، کمراٹ اور اتروڑ کے سیلاب متاثرین نے جلد سے جلد سڑکیں بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب کمشنر مالاکنڈ ڈویژن شوکت یو سفزئی  کا کہنا ہے کہ  پوری ڈویژن میں ریلیف آپریشنز جاری ہیں،کالام، بحرین اور کمراٹ سے 2000 سے زیادہ سیاحوں کو ریسکیو کیا جاچکا ہے اور  متاثرہ علاقوں میں راشن بھی پہنچا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے طول و عرض میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اسی تباہی میں سوات، کالام، بحرین، دیر اور وادی کمراٹ بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، سوات میں سیلاب کی تباہی کے بعد راستے تاحال بحال نہیں ہو سکے ہیں اور جگہ جگہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

بحرین سے کالام کی طرف جانے والی سڑک کا کچھ حصہ سیلابی پانی میں بہہ جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، لوگ کھانے پینے کا سامان دشوار گزار راستوں سے پیدل لانے پر مجبور ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer