بند ٹوٹنے کا خطرہ، پاکستان کی سب سے بڑی جھیل کو کٹ لگا دیا گیا

4 Sep, 2022 | 10:01 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل میں سیلانی پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے آر ڈی 14 کے مقام پر کٹ لگا دیا گیا۔انتظامیہ نے قریبی علاقے خالی کرنے کا حکم دیدیا۔ 

ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہےکہ منچھر جھیل کو باغ یوسف کے قریب آر ڈی 14 کے مقام پر کٹ لگایا گیا ہے،جس کےبعد پانی گاؤں کرن پور اور انڈس لنک کے درمیان سے ہوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہو گا، کٹ کے بعد منچھر جھیل سے پانی کا دباؤ 30 فیصد کم ہو گا۔

 شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منچھر جھیل میں بوبک اور اطراف کے سیکڑوں گاؤں بچانے کے لیے یوسف باغ کے مقام پر بندکو کٹ لگایا جائے۔ 

واضح رہے کہ منچھر جھیل کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، جھیل کا بندکسی بھی وقت ٹوٹنےکا خطرہ تھا،جس کی وجہ سے سیہون کی 5 یونین کونسلیں ڈوبنے کا خدشہ تھا۔

مزیدخبریں