مہنگائی کا سیلاب ٹھاٹھیں مارنے لگا ،سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

4 Sep, 2022 | 09:52 AM

ویب ڈیسک:  ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اثرات جاری ہیں، ایران اور افغانستان کی درآمدات بھی نرخوں میں استحکام نہ لا سکیں، ٹماٹر، پیاز اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔

پیاز اور ٹماٹر کی مقامی فصل پانی کی نذر ہونے کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قلت بڑھ گئی ہے، ہر آنے والا دن عوام کے لئے کسی امتحان سے کم نہیں ہے، ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے بھی قیمتیں کم نہ ہو سکیں، منافع خوروں کی بے حسی سے مارکیٹ میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں بے قابو ہو چکی ہیں۔

250 روپے میں 5 کلو ملنے والا پیاز اب 250 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 300 روپے کے قریب پہنچ چکی، شہر میں پیاز کی روزانہ کھپت 100 ٹرک ہیں مگر صرف 40 ٹرک ہی پہنچ رہے ہیں، ٹماٹر کے روزانہ 70 ٹرکس درکار، مگر آج کل صرف 30 ہی آ رہے ہیں۔رسد اور طلب کے عدم توازن اور منافع خوروں کی بے حسی کی قیمت شہریوں کو ادا کرنا پڑ رہی ہے، بے یقینی کی اس صورتحال سے شہری اذیت کا شکار ہیں۔

چین کا لہسن اور ادرک بھی مہنگا کر کے 400 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے، موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں